قانونی معلومات پر جلسہ کا انعقاد

کوڑنگل ۔ 19 ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ممبرس پیٹ منڈل مستقر پر قانونی معلومات پر مبنی جلسہ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا ۔ اس موقع پر فرسٹ کلاس منصف مجسٹریٹ کوڑنگل محترمہ سبیتا نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ والدین کو چاہئے کہ بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ پیار و مروت بھی سکھانے پر زور دیں ۔ ذہنی طور پر مبتلا ہو کر خلاف کام کی انجام دہی سے گریز کریں ۔ تعلیم کی اہمیت مدنظر رکھتے ہوئے بچوں کو مدرسہ کی جانب راغب کروائیں ۔ کمسن لڑکیوں کے عصمت ریزی کے واقعات ، کالجوں میں ایسیڈ کے ذریعہ حملے ، گھریلو جھگڑوں وغیرہ کی مدافعت کیلئے قوانین موجود ہیں ۔ عوام الناس کو خوشحال زندگی بسر کرنے کیلئے قوانین کی موجودگی کا انکشاف کیا ۔ اس موقع پر بار کونسل صدر وی ین گوڑ ، جنرل سکریٹری سدھاکر ریڈی ، خازن اوم پرکاش کے علاوہ وکلا مسرز بسوراج ، پربھاکر ، راملو ، پانڈو ، شکنپا ، وجئے وردھن ، تحصیلدار مسٹر کشٹیا نائیک ، سب انسپکٹر پولیس سرینواس وغیرہ موجود تھے ۔