قانونی مشیر واسٹینڈنگ کونسل جی ایچ ایم سی رشوت کے الزام میں گرفتار

حیدرآباد۔یکم مارچ، ( سیاست نیوز) رشوت خور عہدیداروں کے خلاف اینٹی کرپشن بیورو کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے اور تازہ ترین کارروائی میں جی ایچ ایم سی کے قانونی مشیر و اسٹینڈنگ کونسل کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ جی ستیہ نارائنا جو جی ایچ ایم سی کا اسٹینڈنگ کونسل ہے سایم کمار نامی شخص سے پراپرٹی اسسمنٹ کیلئے ایک لاکھ 60ہزار روپئے رشوت کا مطالبہ کیا تھا جس پر سایم کمار نے اینٹی کرپشن بیورو سے شکایت درج کروائی اور اسے آج کوتہ پیٹ چوراہے پر اسوقت رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا جب وہ اپنی کار میں رشوت کی رقم قبول کررہا تھا۔ گرفتار لیگل اڈوائزر کو اینٹی کرپشن بیورو کی خصوصی عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل بھیج دیا گیا۔