کڑپہ 22 ڈسمبر (راست) قاضی پیٹ میںحضرت پیر و مرشد ممتاز علی شاہ المجاھدی والا مری چشتیا لقادری ؓ قاضی پیٹ کا 31 واں عرس کے موقع پر جمعرات تقلید علی شاہ المجاھدی والا مری کی زیر سرپرستی سجادہ نشین حضرت محمد منیم علی شاہ الممتازی چشتی الاقادی کی نگرانی میں 31واں عرس ممتازی صندل مبارک منعقد ہوا جس میں فرقاء کے میلے کے ساتھ چاند نے شہر کا گشت کرتے ہوئے حضرت قبلہ کے مزار پر پہنچ کر فاتحہ خوانی ہوئی۔ رات محفل سماع منعقد ہوئی ۔ عرس شریف کے موقع پر بعنوان عظمت اولیاء پر مشہور معروف علماء کرام کی تقاریر ہوئے جس میں خصوصی مہمان جناب سید حسینی باشاہ شہمیری نے کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے تمام اوصاف حمیدہ خصائل جمیلہ کے ساتھ حیات طیبہ کو پڑھ کر اس پر عمل کریں۔ حضور ﷺ کے مختلف گوشوں کو جانیں ۔ مولوی سراج الدین ڈاکٹر ماہر جمالی نے بھی تقریر کی۔ بعدازاں نعتیہ طرحی مشاعرہ طرحہ دو عالم میں محمد ﷺ سے محبت سب سے اچھی ہے‘‘ منعقد ہوا جس کی صدارت ڈاکٹر سید عبدالستار ساحر، صدر شعبہ اردو، جامعہ سری وینکٹیشورا ،تروپتی اے پی نے کی اور کہا کہ ضلع کڑپہ میں نعت گو شعراء بہت ہیں ۔ شاعر بہترین صلاحیت کا مالک ہوات ہے ۔ شاعر کے انداز میں ندرت پائی جاتی ہے۔ نعت گو شعراء یہ کوشش کرنی چاہئے کہ اپنے کلام میں ﷺ کی صفات کو بیان کریں شاعری میں نیا خیال نیا اسلوب ،سخت محنت اور خون جگر چاہئے۔ نعت میں سوز عشق چاہئے ۔ مشاعرہ کی نظامت جناب اقبال نیازی، کدری نے کی جس میں شعراء ستار فیضی، محمود شاہد، سید شکیل احمد شکیل ،سردار ساحل، انور ہادی، محبوب خان محبوب ،صداق ولی صادق ، حاجی صدیق اکبر فاکر، جوش حنفی، مقبول احمد مقبول ، ماہر جمالی اقبال نیازی ڈاکٹر سید عبدالستار ساحر نے کلام سنائے ۔ خادمان محمد رفیق محمد نظام الدین محمد مستان شریک رہے ۔ سجادہ نشین حضرت محمد منیم علی شاہ المتازی چشتی القادری نے شعراء کو اسناد پیش کئے ۔