استانا۔ 20 جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام) قازقستان کے ایک گائوں میں پراسرار بیماری نے ماہرین کو پریشان کردیا ہے، لوگ کئی کئی دن سونے لگے ہیں،اکمولا کیگائوں کالاچی کے افراد کو گزشتہ دو سال سے نیند کی ایک پراسرار بیماری کا سامنا ہے ،اس بیماری میں لوگ اچانک سوجاتے ہیں اور پھر کئی کئی دن تک جاگتے نہیں، یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ گاؤں یورینیم کی سابقہ کان کے قریب واقع ہے اس وجہ سے لوگوں کو یہ بیماری لاحق ہو رہی ہے ۔ اس پراسرار بیماری کی وجوہات جاننے کیلئے اب تک 7 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں لیکن تاحال ڈاکٹرز کچھ نہیں جان سکے ہیںاور اب انہیں یہاں سے دوسری جگہ منتقل کیاجارہا ہے۔