قاتل کے ساتھ نرمی کا فیصلہ سائبرآباد پولیس

حیدرآباد /4 مئی ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس نے قتل کے معاملہ میں ملوث شخص کے ساتھ نرمی کا فیصلہ کیا ہے ۔ یاد رہے کہ کوکٹ پلی کے علاقہ میں 17 اپریل کو ولبھ راؤ نامی شخص نے اپنی بیٹی کے خود ساختہ عاشق ملیش عرف راجو کا بے رحمی سے قتل کردیا تھا ۔ پولیس نے ولبھ راؤ کے حملہ میں ہلاک راجو کے خلاف بھی مقدمات درج کرلئے تھے ۔ تاہم ولبھ راؤ کے حملہ کو حفاظت خود اختیاری حملہ تصور کرنے کی سفارش کا فیصلہ کیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ اس شخص کے خلاف درج سنگین دفعات میں نرمی کی جائے گی ۔ اس وقت جب ولبھ راؤ نے راجو پر حملہ کرتے ہوئے اسے ہلاک کردیا تھا ۔ اس وقت راجو کے ساتھ میں ہتھیار تھا اور اس نے ولبھ راؤ کی بیٹی اور گھر والوں کو اپنی دہشت کا نشانہ بنایا تھا ۔ اس دوران ولبھ راؤ نے اس پر حملہ کیا تھا ۔