حیدرآباد۔ 2 فروری (سیاست نیوز) مزید جہیز کیلئے بیوی کا قتل کرنے والے ایک شوہر کو نامپلی میٹروپولیٹن کورٹ نے 7 سال کی قید بامشقت کی سزا سنائی۔ اپریل 2014ء میں 28 سالہ بیوٹیشن شبانہ بیگم کی نعش اس کے سسرالی مکان میں مشتبہ حالت میں پائی گئی۔ شبانہ کی ماں فرزانہ بیگم نے اپنے داماد سید محمود علی عرف اعظم پر شبہ کرتے ہوئے کالا پتھر پولیس میں ایک شکایت درج کرائی تھی جس کے نتیجہ میں پولیس نے قتل اور جہیز کیلئے ہراساں کرنے کا ایک مقدمہ درج کیا تھا۔