اگر کوئی عورت اپنے اندر چھپی صلاحیتوں کو جان لے اور پھر ان پر یقین بھی رکھے تو وہ زندگی کی ہر مشکل سے گزر سکتی ہے۔ لیکن اعتماد حاصل کرنے کیلئے ضروری ہے کہ آپ جو بھی کام انجام دیں اس کے بارے میں تمام تر معلومات رکھیں کیونکہ اسی طرح آپ اپنے شعبے میں مہارت حاصل کرسکتی ہیں۔
آج کے دور میں کامیابی کا راز ان ہی باتوں میں پوشیدہ ہے کہ ہم اپنے آپ کو دوسروں کے سامنے کیسے پیش کرتے ہیں، کیسے الفاظ استعمال کرتے ہیں، ہم نے جو بھی کام انجام دیا اس کے بارے میں کیا جانتے ہیں اور اس سلسلے میں ہم نے کیا ریسرچ کیا۔ تاہم ان باتوں پر عمل کرنے کیلئے ضروری ہے کہ پہلے اپنے آپ کو راضی رکھیں اور اپنی ذات پر توجہ دیں کیونکہ آپ اپنا خیال رکھیں گی تب ہی ساری ذمہ داریاں سنبھال پائیں گی۔ ورنہ یہ ہوگا کہ نہ کوئی کام صحیح طرح ہوپائے گا اور نہ ہی آپ کا دل مطمئن ہوگا۔ ایسے میں اگر کبھی صبح کے 4بجے اچانک آپ کی آنکھ کھلے اور آپ کا دل یہ سوچ کر دھک سے رہ جائے کہ ارے، فلاں کام تو میں نے کیا ہی نہیں تو اس میں تعجب کی کوئی بات نہیں۔ ایسا تب ہی ہوتا ہے کہ جب آپ اپنی صلاحیتوں سے پوری طرح واقف نہ ہوں اور تقسیم کار پر توجہ نہ دیں۔ مطلب یہ کہ جس عورت نے اپنے وقت کا درست استعمال سیکھ لیا، یوں سمجھیں کہ اس نے دنیا فتح کرلی۔ لہذا دن بھر کے کاموں کے لحاظ سے اپنے وقت کو تقسیم کریں اور پھر ہر کام وقت پر انجام دیں تو کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی اور آپ خود سے راضی بھی رہیں گی۔ یاد رکھیں کہ زندگی میں خوشیاں اور کامیابیاں پانے کے لئے خود کو راضی رکھنا بہت ضروری ہے۔
ہماری بات …!
آج کل کے دور میں جہاں خواتین کو کپڑے کے ساتھ میچنگ جیولری اور میچنگ جوتوں کا خیال رکھنا پڑتا ہے وہیں اب میچنگ ہیڈ بیگز نے بھی خواتین میں بے حد مقبولیت اختیار کرلی ہے۔ کچھ عرصہ قبل تک مارکیٹ سے نت نئے رنگوں اور ڈیزائنوں میں ہینڈ بیگ دستیاب تھے
جو پسند بھی کئے جاتے تھے لیکن اب خواتین اپنی پسند کے رنگ اور ڈیزائن میں ہینڈ بیگ بنوانا پسند کرتی ہیں تا کہ انہیں اپنی مرضی کے مطابق استعمال کرسکیں ۔ مارکیٹ میں بھی اب چمڑے، ریکسن اور دیگر اشیاء سے بنے ہینڈ بیگز کے ساتھ کپڑے سے بنے ہوئے ہینڈ بیگز بھی ملتے ہیں جو کم قیمت اور دیدہ زیب رنگوں میں دستیاب ہونے کے باعث تیزی سے مقبولیت حاصل کرتے جارہے ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے تک ہینڈ بیگز کو زیادہ اہمیت نہیں جاتی تھی مگراب تو ان کے بغیر فیشن کو ادھورا تصور کیا جاتا ہے۔ دفتروں میں کام کرنے والی خواتین اور یونیورسٹی کی طالبات اپنے کپڑوں کے ساتھ میچنگ بیگز کا استعمال کررہی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ہینڈ بیگز ہماری اہم ترین ضرورت ہے کیونکہ گھر سے باہر جاتے ہوئے ہمیں بے شمار ایسی چیزوں کی ضرورت پڑتی ہے جو ہم ہاتھوں میں اٹھاکر تو نہیں لے جاسکتیں ایسے میں کچھ عرصہ تک مارکٹ سے نت نئے رنگوں اور ڈیزائنوں میں ہینڈ بیگ دستیاب تھے جو پسند بھی کئے جاتے تھے لیکن اب خواتین اپنی پسند کے رنگ اور ڈیزائن میں ہینڈ بیگ بنوانا پسند کرتی ہیں تا کہ انہیں اپنی مرضی کے مطابق استعمال کرسکیں ۔