قائدین کو مودی پر شخصی حملوں سے گریز کی ہدایت: کانگریس

احمد آباد 6نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) گجرات کے گزشتہ اسمبلی انتخابات میں اس وقت کے وزیر اعلی نریندر مودی پر ذاتی حملوں کا خمیازہ بھگت چکی کانگریس کے اعلی کمان نے اس بار اس سے مکمل طور گریز کرنے کی ہدایت ان کے رہنماؤں کو دیئے ہیں۔پارٹی کے سینئر لیڈر اور ریاستی انچارج اشوک گھلوت نے بتایا کہ نائب صدر راہل گاندھی نے تحریری طور پر پارٹی کے تمام رہنماؤں سے کہا ہے کہ مسٹر مودی چونکہ ملک کے وزیر اعظم ہیں لہذا اس عہدہ کے وقار کو دیکھتے ہوئے ان کے بارے میں کوئی ایسا بیان نہیں دیا جائے جس سے اس عہدہ کی ساکھ کو ٹھیس لگتی ہو۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ مسٹر مودی خود اپنے عہدہ کا دھیان میں نہ رکھتے اور گجرات اور ہماچل پردیش میں کانگریس کے خلاف ہلکی زبان استعمال کر رہے ہیں، لیکن مسٹر گاندھی نے کہا کہ ہم نے ایسا نہیں کرنے کو کہا ہے ۔واضح رہے کہ ماضی میں مسٹر مودی کے لئے موت کا سوداگر جیسے الفاظ کا استعمال کانگریس کو بھاری پڑا تھا۔