کورٹلہ /2 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )جناب محمد عبدالسلیم فاروقی کنوائینر 12% فیصد مسلم تحفظات کمیٹی کورٹلہ نے صحافت کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ ماہ فبروری کے دوسرے ہفتہ سے ریاستی حکومت سے 12%فیصد مسلم تحفظات پر عمل آواری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کورٹلہ ٹائون میں بھوک ہڑتال کا آغاز کیا جارہاہے۔ اُنھوں نے جناب عامر علیخان نیوز ایڈیٹر روز نامہ سیاست کے آرمور میں دئے گئے بیان کا جس میں اُنھوں نے26جنوری تا15آگسٹ2018تک تلنگانہ کے اضلاع میں مسلم تحفظات کی فراہمی کے سلسلے میں دورہ کرنے کا اعلان کیا۔خیر مقدم کیا،اور کہا کہ ریاستی حکومت جس نے انتخابات کے موقع پر اپنے انتخابی منشور میں تلنگانہ کے مسلمانوں سے 12%ٖٖٖفیصد مسلم تحفظات کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا ۔اُس وعدہ کو پورا کرنے میں نا کام ہونے کا حکومت پر الزام عائد کیا۔اور کہا کہ مسلم تحفظات کے ضمن میں جناب عامر علیخاںنیوز ایڈیٹر روز نامہ سیاست کی جانب سے کی گئی ریاست گیر مہم کے سبب مسلماناں تلنگانہ میں مسلم تحفظات کے سلسلے میں شعور بیدار ہواہے۔ اُنھوں نے کہا کہ اگر ریاستی حکومت مسلم تحفظات فراہم کرنے میں نا کام ہوتی ہے تو ائندہ اسمبلی وپارلیمانی انتخابات میں ٹی آر ایس حکومت کو اِسکا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔