فی مقابلہ فیس،آئی پی ایل سب سے مہنگا کھیل

ممبئی ۔28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) آئی پی ایل کا فی میچ معاوضہ دنیا کے تمام کھیلوں میں سب سے زیادہ دینے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایک گلوبل سروے میں انکشاف ہواکہ انڈین پریمیئر لیگ میں کھلاڑی دنیا کے کسی بھی دوسرے کھیل کی بہ نسبت فی میچ کے حساب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرتے ہیں لیکن سالانہ آمدنی کے معاملے میںکرکٹرز امریکن باسکٹ بال این بی اے، امریکن فٹبال این ایف ایل اور انگلش پریمیئر لیگ فٹبال کے مقابلے میں بہت زیادہ پیچھے ہیں۔

ٹسٹ میں بہتر اوسط،بابر پہلے
اور کوہلی دوسرے مقام پر
دبئی ۔28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) بابر اعظم رواں سال ٹسٹ کرکٹ میں بہترین اوسط کے ساتھ رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے۔ بابر اعظم نے اب تک 67.71کی اوسط سے 474 رنز اسکورکئے ہیں۔ ویراٹ کوہلی 59.05کی اوسط سے 1063رنز بناکر دوسرے نمبر پر ہیں۔کرونا رتنے نے 53.91 رنز فی اننگز بناتے ہوئے 647کا مجموعہ حاصل کیا۔یاد رہے کہ کوہلی کو 6 ڈسمبر کو آسٹریلیا کے خلاف شروع ہونے والی 4 مقابلوں کی سیریز میں نمبر ون بننے کا موقع دستیاب ہے۔