حیدرآباد ۔ یکم ؍ فبروری (سیاست نیوز) میڑچل کے سومنگلی المونیم فیکٹری آتشزدگی کے واقعہ میں زخمی ایک اور ملازم ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ /29 جنوری کو المونیم فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی تھی جس کے سبب شیوا اور راجو /30 جنوری کو فوت ہوگئے تھے جبکہ اترپردیش سے تعلق رکھنے والا 40 سالہ ملازم رام نارائن آج زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ میڑچل پولیس نے بتایا کہ اس حادثہ میں آتشزدگی کے سبب تین ملازم جھلس گئے تھے ۔