فیڈریکا پیلی گرینی کوسالگرہ پر اعزاز

روم ۔29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) اطالوی پیراک فیڈریکا پیلی گرینی کو دہری خوشی مل گئی۔ وہ 5 اگست کو جب اپنی 28ویں سالگر ہ کے دن مارکارنا اسٹیڈیم پر اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گی تو اس دن وہ  اپنے ملک کا پرچم تھامے گی۔ ایسا نادر ہی ہوتا ہے کہ سالگرہ اولمپک کے دوران  آئے اور پھر ملک کی نمائندگی کے علاوہ  پرچم بردار بھی بنے۔ یادرہے کہ فیڈریکا  بیجنگ اولمپکس میں دو سو میٹرز فری اسٹائل میں گولڈ میڈل حاصل کر چکی ہیں۔