فیڈریشن کپ : لکشمانن، سوریہ کو گولڈ میڈلس

منگلورو، 4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) انڈین آرمی کے لکشمانن اور ٹاملناڈو کی ایل سوریہ نے 19 ویں فیڈریشن کپ نیشنل سینئر اتھلیٹک چمپئن شپ کے آج یہاں منگلا اسٹیڈیم میں چوتھے و آخری روز مینس اور ویمنس زمروں میں ترتیب وار 10km کی دوڑ میں گولڈ میڈلس جیت لئے ۔ دونوں کیلئے یہ اس چمپئن شپ میں دوسرا گولڈ رہا جبکہ وہ 5000m ریس میں بھی اول آئے تھے۔ آج 10,000m دوڑ میں لکشمانن نے اس فاصلہ کو 29:49.91 میں طئے کیا جس کے بعد اُن کے آرمی کے رفقاء گوپی ٹی (29:52.26) اور کھیتا رام (29:53.18) کا نمبر ہے۔