فیڈرل فرنٹ کی تشکیل میں کے سی آر کے کاوشیں جاری ‘ ممتا سے ملاقات اگلے پڑھاؤ دہلی

تلنگانہ کے چیف منسٹر اور ٹی آر ایس کے سربراہ کے طور پر کے سی آر جو محتاج تعارف نہیں ہیں ‘ بیجو جنتا دل کے صدر اور اڈیشہ چیف منسٹر نوین پٹانائک سے بھونیشور میں ملاقات کی ‘ بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی اور سماج وادی پارٹی صدر اکھیلیش یادو سے ملاقات ان کا اگلہ قدم ہوگا۔

کلکتہ۔پیر کے روزمغربی بنگال کی چیف منسٹر او رترنمول کانگریس پارٹی کی صدر ممتا بنرجی سے ملاقات کے بعد تلنگانہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے کہاکہ مرکز میں غیرکانگریسی اور غیر بی جے پی حکومت کی تشکیل کے لئے ایک مضبوط پلان کے ساتھ وہ عوام کے سامنے ائیں گے۔

ایک روز قبل ہی کے سی آر نے بھونیشوار میں چیف منسٹر اڈیشہ نوین پٹانائک سے ملاقات کی تھی۔ممتا بنرجی کے ساتھ کھڑے ہوکر میڈیاسے بات کرتے ہوئے مسٹر راؤ نے کہاکہ ’’ پانچ ریاستوں کے انتخابی نتائج کے بعد ایک سیاسی بات چیت کی شروع ہوئی ہے۔

ایک روز قبل میں نے اڈیشہ کے چیف منسٹر سے ملاقات کی اور آج میری ملاقات دیدی( ممتا بنرجی جس نام سے مشہور ہیں) سے ملاقات ہوئی ہے۔ بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔ ہم کوشش کررہے ہیں کہ باہمی بات چیت اور قومی پالیسیوں کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں‘‘۔

کے سی آر او رممتا بنرجی کے درمیان ملاقات تقریب ایک گھنٹہ سے زائد وقت تک چلی ۔ مسٹر راؤ نے انہیں بتایا کہ وہ غیر کانگریس او رغیربی جے پی محاذ کی حکومت مرکز میں تشکیل دینے کے مشن پر ہیں۔

تین دن قبل نیشنل کانفرنس کے لیڈر فاروق عبداللہ نے کلکتہ میں ممتا بنرجی سے ملاقات کی تھی۔کے سی آر کا 25اور27ڈسمبر کے روز دہلی میں قیام رہے گا اور اس دوران وہ مایاوتی او راکھیلیش یادو سے بھی ملاقات کریں گے۔

بنرجی خود مرکز میں غیر بی جے پی اور غیر کانگریسی حکومت کی مرکز میں تشکیل کے لئے فرنٹ کے قیام کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

جنوری19کے روز وہ اپوزیشن جماعتوں کی ایک ریالی کلکتہ کے برگیڈ پریڈ گروانڈ میں منعقد کرنے جارہی ہیں۔کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا( مارکسٹ ) نے کہاکہ اگر انہیں مدعو کیاگیا تو بھی وہ اس ریالی میں شریک نہیں ہونگے۔

بی جے پی کے قومی سکریٹری راہل سنہا نے کہاکہ ’’ وہ غیرمتوقع نتائج سے پریشان ہیں اور اس لئے کلکتہ میں تمام اپوزیشن جماعتوں کومدعو کررہی ہیں تاکہ بنگال کی عوام کو گمراہ کرسکیں