فیڈرر 2019 تک ایکشن میں نظر آئیں گے

بیسل۔25 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلین چیمپئن راجر فیڈرر نے 2019 تک ٹینس میں سرگرم رہنے کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے بموجب سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر نے اپنے آبائی شہر بیسل کے سالانہ ٹورنمنٹ بیسل اوپن کے لئے انتظامیہ سے 2019 تک معاہدہ کرلیا ہے اور اسطرح وہ  آئندہ دو برسوں تک یہاں اس ایونٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔یاد رہے کہ فیڈرر نے آسٹریلین اوپن 2017 کے فائنل میں سابق عالمی نمبر ایک اور اپنے کٹر حریف رافل نڈال کے خلاف ایک سنسنی خیز مقابلے میں کامیابی کے ساتھ اپنے کریئر کا 18 واں گرانڈ سلام حاصل کیا ہے اور اس موقع پر انہوں نے سبکدوشی کا ارادہ کیا تھا اور اس کا انکشاف انہوں نے نیو یارک ٹائمس کو دئیے گئے اپنے انٹرویو میں کیا ہے۔دریں اثناء ہوم ٹورنمنٹ بیسل اوپن کے ساتھ 2019 تک کا معاہدہ واضح کرتا ہے کہ فیڈرر آئندہ دو سیزن کیلئے ہنوز تیا ر ہیں۔
کوہلی کو سال کے بہترین کپتان کا ایوارڈ
دبئی ۔25 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کاک کو ونڈے بیٹنگ مظاہرہ کے لئے پلیر آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔  اسپورٹس ویب سائٹ کی سالانہ ایوارڈز تقریب میں ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن بہترین ونڈے بولر ایوارڈ لے اڑے۔ ویراٹ کوہلی نے سال کے بہترین کپتان کا ایوارڈ حاصل کیا۔ لیگ کاسپریک کو ویمن بولنگ پرفارمنس آف دی ایئر ایوارڈ دیاگیا۔ بیٹنگ میں ہیلے میتھیوز اعزاز کی حقدار ٹھہریں۔ ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ پرفارمنس ایوارڈ کارلوس براتھویٹ کے نام رہا۔ مستفیض الرحمن کو بولنگ  میں اعزاز دیاگیا۔ بین اسٹوکس کو ٹسٹ میں بہترین کارکردگی پر ایوارڈ ملا۔