فیڈرر کو پہلے ہی مقابلہ میں شکست

روم۔15مئی( سیاست ڈاٹ کام ) جڑواں بیٹوں کی پیدائش کے بعد سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر کو پہلے ہی مقابلہ میں حیران کن شکست برداشت کرنی پڑی جیسا کہ روم ماسٹرس کے دوسرے مرحلے کے مقابلے میں بہتر شروعات کے باوجود فیڈرر کو فرانسیسی ٹینس اسٹار جرمنی چارڈی کے خلاف 1-6‘ 6-3 ‘7-6کی شکست برداشت کرنی پڑی ۔ عالمی درجہ بندی میں چوتھے مقام پر فائز فیڈرر نے اب اپنی تمام تر توجہ سیزن کے دوسرے گرانڈ سلام فرنچ اوپن پر مرکوز کرلی ہے۔ چارڈی کو فیڈرر کے خلاف کامیابی کیلئے دو گھنٹے سے زائد مقابلے میں جدوجہد کرنی پڑی ۔ تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں فیڈرر ایک موقع پر 4-2کی سبقت بنانے کے علاوہ ٹائی بریکر میں میچ پوائنٹ کے قریب بھی پہنچ چکے تھے۔