فیڈرر کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

زیورخ۔31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا۔آسٹریلین اوپن چمپئین 36 سالہ فیڈرر بیسویں گرانڈ سلام ٹرافی کے ہمراہ کلوٹن ایئرپورٹ پر اترے تو ان کا شائقین نے شاندار استقبال کیااور ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور آٹو گراف بھی لیتے رہے۔فیڈرر ایرپورٹ پر رک کر اپنے مداحوں کے ساتھ کچھ وقت گذارا۔