میلبورن۔24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)دفاعی چمپئن راجر فیڈررکوارٹرفائنل کے آغاز میں ہی اپنی پہلی سرویس گنوانے کے باوجود حریف کھلاڑی کو 3-5 پرسرویس کے ساتھ پہلا سٹ اپنے نام کرنے سے باز رکھا اور پھر مقابلے میں پیچھے پلٹ کر نہیں دیکھا۔فیڈرر نے دن کے دوسرے کوارٹر فائنل میں ٹامس برڈک کو ناقص شروعات کے بعد راست سٹوں میں 7-6 (7-1) 6-3 6-4 سے شکست دی ۔اس سے قبل کھیلے گئے دن کے پہلے کوارٹر فائنل میں کامیابی کے بعد ہیون چونگ گرانڈ سلام کے سیمی فائنل میں پہنچنے والے جنوبی کوریا کے پہلے کھلاڑی بنے ۔ چونگ نے ثابت کر دیا کہ نواک جوکووچ پر ان کی کامیابی کوئی اتفاق نہیں تھی اور اپنی شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے وہ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والے جنوبی کوریا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔غیر سیڈڈ چونگ نے امریکہ کے ٹینس اسٹارسینڈگرین کو 6-4 7-6 (7-5) 6-3سے شکست دیے کر یہاں سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ وہ گرانڈ سلام کے سیمی فائنل تک پہنچنے والے اپنے ملک کے پہلے ٹینس کھلاڑی ہیں۔ راڈ لیور ایرینا میں دنیا کے58 ویں نمبر کے چونگ2004 میں مارت سافین کے بعد پہلے نچلے درجہ کے کھلاڑی ہیں جنہوں نے میلبورن میں سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے ۔دنیا کے97 ویں نمبر کے کھلاڑی سینڈکرین نے حالانکہ چونگ کے خلاف سخت جدوجہد دکھاتے ہوئے پانچ میچ پوائنٹس بچائے لیکن آخر میں وہ بھی کوریائی کھلاڑی کے سامنے نہیں ٹھہرپائے ۔21 سالہ چونگ کا اب دفاعی چمپئن راجر فیڈرر سے مقابلہ ہوگا۔دریں اثناء خواتین سنگلز کوارٹر فائنل میں ٹاپ سیڈ سمونا ہالیپ نے سست آغاز کے بعد چھٹی سیڈ چیک جمہوریہ کی کیرولینا پلسکووا کے خلافمسلسل سٹوں میں 6۔3، 6۔2سے جیت اپنے نام کرلی۔اگرچہ26 سالہ رومانیائی کھلاڑی اور نمبر ون رینک ہالیپ کیریئر میں ابھی تک ایک بھی گرانڈ سلام نہیں جیت سکی ہیں اور بڑے پھیر بدل کے درمیان انہوں نے اپنے دعوے کومزید مضبوط کرلیا ہے ۔ہالیپ نے 0۔3 سے پچھڑنے کے بعد اگلے نو گیم لگاتار فتح حاصل کرتے ہوئے کیریئر میں پہلی مرتبہآسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ ہالیپ نے صرف 10 ازغلطیاںکی اورایک گھنٹے 11 منٹ میں اپنی جیت یقینی کرلی۔ رومانیائی کھلاڑی اب2016 کی چمپئن اینجیک کیربر سے مقابلے کے لئے اتریں گی جنہوں نے امریکہ کی مڈیسن کی کودوسریکوارٹر فائنل میں باہر کیا۔اکیسویں سیڈ جرمنی کھلاڑی نے17 ویں سیڈ میڈیسن کو مسلسل سٹوں میں صرف51 منٹ میں 6۔1، 6۔2 سے شکست دی۔گزشتہ برس کی رنر اپ میڈیسن نے میچ میں چار ڈبل فالٹ کئے اور ایک ہی بریک پوائنٹ کا استعمال کرسکیں۔ امریکہ کھلاڑی نے میچ کی شروعات میں ہی تین از غلطیوں سے کیں اور جملہ21 ازغلطیوں کی وجہ سے میچ آسانی سے گنوا دیا۔کیربر کافی عرصے بعد فارم میں دکھائی دے رہی ہیں۔ انہوں نے میلبورن آنے سے قبل سڈنی انٹرنیشنل وارم اپ ٹورنامنٹ بھی جیتا جو سال2016 یوایس اوپن کے بعد ان کا پہلا خطاب تھا۔ گزشتہ ہفتے اپنی30 ویں سالگرہ مناچکی کیربر کی اس جیت کے بعد سرفہرست10 میں واپسی بھی طے ہے ۔