فیڈرر کا آج کیریاس سے مقابلہ

نیویارک۔31 اگست (سیاست ڈاٹ کام) عالمی نمبر دوسوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرراور دو مرتبہ کے سابق چمپئن سربیا کے نواک جوکووچ یو ایس اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچنے کیلئے جدوجہد کی جبکہ خواتین میں دوسری سیڈ ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکي دوسرے ہی راؤنڈ میں شکست ہوگئی۔37 سالہ فیڈرر نے فرانس کے بینوئٹ پئیرے کو راست سٹوں میں 7-5، 6-4، 6-4 سے دو گھنٹے میں شکست دی۔ فیڈرر کا اگلا مقابلہ آسٹریلیا کے نک کیریاس سے ہوگا جنہوں نے ایک اور فرانسیسی کھلاڑی پیئر ہیوز ہربٹ کو7-5،2-6 ،6-4 ،6-2 سے شکست دی۔ جوکووچ نے امریکہ کے ٹیني سیڈگرین کو دوسرے راؤنڈ میں 6-1 6-3 6-7 6-2 سے شکست دی۔ جوکووچ نے پہلا سیٹ 31 منٹ میں آساني سے جیتا لیکن تیسرے سیٹ گنوانے کے بعد انہوں نے چوتھے سیٹ میں آغاز میں ہی حریف کھلاڑی کی سروس بریک کر دی اور میچ کو دو گھنٹے 45 منٹ میں اپنے نام کر لیا۔فیڈرراور کیریاس کا مقابلہ یوایس اوپن کا تاحال سب سے دلچسپ مقابلہ تصور کیا جاریا ہے حالانکہ دونوں کے درمیان 4 مقابلوں ہوئے ہیں جن میں 3 مرتبہ فیڈرر اور ایک مرتبہ کیریاس کامیاب ہوئے لیکن کیریاس فیڈرر کو حیران کن شکست بھی دے سکتے ہیں۔