لوزانے۔31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) سوئس ٹینس اسٹار راجرفیڈرر نے ومبلڈن کی آٹھویں فاتح ٹرافی کو آرتھر گورے کے نام منسوب کر دیا۔ فیڈرر نے ٹرافی کی تصویر ٹوئٹر پر پوسٹ کی جس میں گلدستہ بھی ساتھ رکھا گیا اور انہوں نے لکھا کہ "آرتھر” آپ سے منسوب اس ٹرافی کے ساتھ ڈنر کر کے اچھا لگا ہے۔راجر فیڈرر نے مداحوں سے اس بابت سوال پوچھا کہ کیا آپ لوگ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ میں نے انہیں آرتھر کیوں کہا؟ جس کے ایک گھنٹے بعد خود فیڈرر نے انکشاف کیا کہ یہ 1908 میں ومبلڈن کے فاتح کھلاڑی آرتھر گورے ہیں۔