فیڈرر نے مرسڈیز کپ جیت لیا

اسٹورٹ گارٹ۔18 جون (سیاست ڈاٹ کام)راجر فیڈرر نے مرسڈیز کپ کے فائنل میں ملوس راونچ کو شکست دی اور دو ماہ کے وقفہ کے بعد پہلا خطاب اور یہاں اپنے کرئیر میں بھی پہلی ٹرافی حاصل کی ہے۔ جرمنی میں اس کامیابی نے انہیں 98 ویں ٹور خطاب فراہم کیا۔فیڈرر نے فائنل میں کینیڈا راونچ 6-4 7-6(3) سے شکست دی۔20 گرانڈ سلام چیمپئن فیڈررنے پہلے ہی سیمی فائنل میں نک کیریاس پر فتح کے ساتھ عالمی درجہ بندی میں نمبرایک مقام پر واپسی کی ہے۔ فائنل میں دوسرا سٹ مسابقتی اورسخت تھا کیونکہ دونوں کھلاڑیوں نے ٹاک بریک تک اپنی سرویس برقرار رکھی تھی۔
فیڈرر نے کہا کہ میں نے ٹورنامنٹ میں بہت اچھی طرح سے کھیلنا ہے، یہ میرے لئے بہت اچھا کام ہے. میں جیتنے میں بہت خوش ہوں.