ملبورن ۔ 30 ؍ جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) راجر فیڈرر نے اپنے شاندارکیریئرکو ختم کرنے کا اشارہ دیا ہے جیسا کہ گذشتہ روز اپنے کٹر حریف رافل نڈال کے خلاف سنسنی خیز مقابلہ میں کامیابی اور آسٹریلین اوپن خطاب حاصل کرنے کے بعد انہوں نے کہا کہ آئندہ برس یہاں واپسی کی ضمانت نہیں دی جاسکتی ۔ کامیابی کے بعد شائقین سے مخاطب ہوتے ہوئے فیڈرر نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں آئندہ برس آپ سے ملاقات ہوگی اور اگر ایسا نہیں ہوا تو آج کی شام ایک انتہائی شاندار شام ہے جسے فراموش نہیں کرسکتا ۔ آسٹریلین اوپن میں کامیابی کے ذریعہ فیڈرر نے اپنے کیریئر کا 18 واں گرانڈ سلام خطاب حاصل کیا جس کے لئے انہیں تقریباً 5 برس کا انتظار کرنا پڑاتھا۔