فیڈرر فرنچ اوپن کے دوسرے راونڈ میں داخل

پیرس 25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سابق عالمی نمبر ایک رجرر فیڈرر نے اپنی جڑواں بیٹیوں کی موجودگی میں فرنچ اوپن کی مہم کا کامیاب آغاز کیا جیسا کہ انہوں نے سیزن کے دوسرے گرانڈ سلام فرنچ اوپن کے پہلے مرحلے میں اپنے حریف لوکاس لاکو کو راست سیٹوں میں 6-2،6-4،6-2 سے شکست دی ۔ فیڈرر نے رواں سیزن کلے کورٹ کے صرف دو ٹورنمنٹس میں شرکت کی جس میں مونٹی کارلو میں ان کا مظاہرہ بہتر رہا جہاں وہ فائنل میں ہم وطن اسٹانسلس واؤرنکا کے خلاف انہیں شکست برداشت کرنی پڑی ۔

میڈرڈ ٹورنمنٹ میں انہوں نے اپنے جڑواں بیٹوں کی پیدائش کی وجہ سے شرکت نہیں کی۔ فیڈرر کی بیٹیاں مائیلاروس اور چارلین ریوا جولائی میں 5 برس کی ہوں گی، وہ اپنے والد کے مقابلے کا مشاہدہ اپنی ماں کے ساتھ کررہی تھیں۔دیگر مقابلوں میں سرفہرست 10 کھلاڑیوں کے نوجوان ترین کھلاڑی کینیڈا کے نیلس راؤنک نے ٹورنمنٹ کے سب سے کم عمر کھلاڑی 19 سالہ نیک کائیروجس کے خلاف 6-3،7-6(1)،6-3 کی کامیابی حاصل کی ۔ خاتون زمرے میں اگنسزکاراڈونسکا نے ژانگ شوئی کو 6-3،6-0 سے شکست دی جبکہ سابق عالمی نمبر ایک امریکی ٹینس اسٹار وینس ویلمس نے اپنے پہلے مرحلے کے مقابلے بیلنڈا بنسیک کو راست سیٹوں میں 6-0،6-1سے شکست دیتے ہوئے پیشقدمی جاری رکھی۔