فیڈرر عالمی رینکنگ میں پھر اول نمبر

اسٹٹ گارٹ 17 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) سوئیس ٹینس اسٹار روجر فیڈرر نے اسٹٹ گار, اوپن کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی اور سیمی فائنل میں کامیابی کے ساتھ انہوں نے ایک بار پھر ٹینس میں عالمی سطح پر اول مقام حاصل کرلیا ہے ۔ انہوں نے اسٹٹ گارٹ سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے نک کرگئیوس کو شکست دیتے ہوئے یہ کامیابی حاصل کی ۔ اس کامیابی کیلئے تاہم فیڈرر کو سخت جدوجہد کرنی پڑی اور وہ بمشکل جیت سکے ۔ اس کامیابی کے ساتھ فیڈرر عالمی سطح پر نمبر ایک موقف دوبارہ حاصل کرلیں گے جب پیر کو ٹینس رینکنگ کی اجرائی عمل میں آئیگی ۔ فیڈرر کو فائنل میں 6-7, 6-2, 7-6 سے کامیابی حاصل ہوئی ۔ میچ کے بعد فیڈرر نے کہا کہ اس کامیابی سے وہ بہت سکون محسوس کر رہے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ نک کرگئیوس کے خلاف یہ بہت سخت مقابلہ تھا ۔ فیڈرر نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ انہیں دوبارہ یہاں آنے اور کھیلنے کا موقع ملا ہے ۔ وہ بہترین مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں۔