باسل ۔27 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام )سوئٹرزلینڈ میں رواں باسل اوپن کے کوارٹر فائنل میں مقامی اسٹار اور دفاعی چمپئین راجر فیڈرر نے سخت مقابلے کے بعد سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔کوارٹرفائنل میں فیڈرر نے اپنے حریف فرانس کے جائلز سمن کو ڈھائی گھنٹے طویل مقابلے میں 7-6 (1) ،4-6 ،6-4 سے شکست دی اوریہاں فیڈرر کی متواتر 18 ویں کامیابی ہے ۔ کوارٹر فائنل میں فیڈرر نے اپنی پہلی ہی سرویس گنوائی تھی ۔ فیڈرر اپنے ہی ملک میں کھیلے جارہے انڈورٹورنمنٹ 9 واں خطاب حاصل کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔سیمی فائنل میں فیڈرر کا مقابلہ ڈینیل مڈویڈو سے ہوگا۔