لندن ۔28 جون (سیاست ڈاٹ کام)بارہ ماہ قبل سیمی فائنل میں شکست کے بعد ماباقی سیزن سے باہر ہونے والے چیمپئن کھلاڑی راجر فیڈرر اب ریکارڈ 8 ویں ومبلڈن خطاب کے لئے دیگر حریف کھلاڑیوں کی بہ نسبت پسندیدہ موقف میں سرفہرست دکھائی دیتے ہیں جہاں وہ خطاب کے ساتھ ٹروفی حاصل کرنے والے معمر کھلاڑی اور سابق عالمی نمبر ایک پیٹ سمپراس کے ریکارڈ کی بھی برابری کرلیں گے۔سوئیز سوپر اسٹار فیڈرر جو کہ اگست میں 36 برس کے ہوجائیں گے لیکن وہ سیزن کے تیسرے گرانڈ سلام ومبلڈن 2017 کے لئے خطاب کے دعویداروں میں پہلے مقام پر دکھائی دیتے ہیں۔ عالمی نمبر ایک اینڈی مرے اور تین مرتبہ چیمپئن نواک جوکووچ کے ناقص فام اور گراس کورٹ کو اپنا پسندیدہ میدان قرار نہ دینے والے فرنچ اوپن چمپئن رافیل نڈال کے گھٹنے کی تکلیف کے باعث فیڈرر کو وملبڈن میں ریکارڈ کامیابی کے لئے سب سے اول دعویدار مانا جارہا ہے جنہوں نے رواں سیزن کامیاب واپسی کرتے ہوئے آسٹریلین اوپن میں کٹر حریف نڈال کو شکست دینے کے علاوہ دو ماسٹرس سیریز کے حصول کے بعد گراس کورٹ پر بھی گذشتہ ہفتے جرمنی کے شہر ہال میں منعقدہ ٹورنمنٹ خود سے 15 سال چھوٹے کھلاڑی الیگزینڈر زیریو کو بہ آسانی شکست اپنے حریف کھلاڑیوں کے لئے خطرہ کی گھنٹی بجادی ہے۔گراس کورٹ پر سیزن کے اپنے پہلے مقابلے میں حیران کن شکست کے بعد فیڈرر نے دوسرے ہی ایونٹ میں خطاب حاصل کرلیا جس سے انہیںومبلڈن 2017 کے لئے سب سے اول دعویدار مانا جارہا ہے۔