نیویارک۔15 اگسٹ(سیاست ڈاٹ کام) سابق عالمی نمبر ایک اور رواں ہفتہ اپنی 37 ویں سالگرہ منانے والے راجرفیڈرر نے کامیاب واپسی کرتے ہوئے سنسناتی اوپن میں اپنے حریف پیٹر گوجوسیک کو راست سٹوں میں 6-4،6-4 سے شکست دی۔20 مرتبہ کے گرانڈسلام چمپئین فیڈرر نے اس کامیابی کے ساتھ ہی یوایس اوپن کی اپنی تیاریوں کا اعلان کردیا ہے جیسا کہ ومبلڈن کے کوارٹر فائنل میں افریقی کھلاڑی اینڈرسن کے خلاف حیران کن شکست کے بعد فیڈرر کا یہ پہلا مقابلہ تھا اور 2015 کے بعد پہلی مرتبہ فیڈرر یہ ٹورنمنٹ کھیل رہے ہیں۔بلجیم کے ڈیوڈ گوفن نے سنسناتی اوپن ٹینس میں کامیاب آغاز کر تے ہوئے گزشتہ ٹورنمنٹ راجرز کپ میں سب کو حیران کرنے والے یونانی اسٹار اسٹیفناس کو پہلے ہی راؤنڈ میں شکست دے دی جبکہ آسٹریلیا کے نک کیریاس نے تماشائی سے جوتے ادھار لے کر میچ کھیلا۔سنسناتی اوپن ٹینس کے دوران امریکی ریاست اوہائیو میں عالمی اسٹار ایکشن میں نظر آئے۔ پہلے راؤنڈ میں ڈیوڈ گوفن نے شاندار کھیل پیش کیا اور یونان کے اسٹیفناس کو7-5 ،6-2 سے شکست دی۔ایک اور میچ میں آسٹریلیا کے نک کیریاس جوتوں کے بغیر میدان پہنچ گئے، تماشائی نے انہیںجوتے ادھار دیئے۔کیریاس نے امریکی حریف ڈینس کڈلاکوسخت مقابلے میں6-7(2)،7-5،7-6(9) سے شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل کرلی ہے۔