لندن۔20 جون(سیاست ڈاٹ کام)سابق عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کوئنز کلب چیمپئن شپ کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔انگلش ٹینس کورٹ پر کوئنز کلب چیمپئن شپ کا میچ یکطرفہ ثابت ہوا اورسابق عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ نے آسٹریلیائی جان ملمین کو راست سٹوں میں شکست دی، 6-2 اور6-1 سے مات دے کر دوسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل کی۔ دوسرے میچ میں بلغاریہ کے ڈائمیٹروو کو بوسینین حریف زم ہر نے سخت جدوجہد پر مجبور کیا۔ ٹائی بریک گیم میں ان کی جیت کا اسکور 6-3، 7-6 اور 6-3 رہا۔ دریں اثناء ایک عرصہ کے بعد میدان میں واپسی کرنے والے سابق عالمی نمبر ایک برطانوی اسٹار اینڈی مرے کو پہلے سٹ میں کامیابی کے باوجود نک کیریاس کے خلاف 2-6 7-6 (7-4) 7-5 کی شکست برداشت کرنی پڑی۔جرمنی کے مقام ہال میں کھیلے جارہے ایک اور ایونٹ میں عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر اپنی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے حریف الجاس بیدینی کو راست سٹوں میں 6-3 6-4.سے شکست دی۔