لندن ۔26 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر اے ٹی پی کی درجہ بندی میں اپنے 304 ہفتے کا آغاز کردیا ہے اور دبئی اوپن سے دستبرداری کے فیصلہ کرنے کے بعد وہ انڈین ویلز اور میامی میں خطابات کا دفاع کرتے ہوئے اپنے 2000 نشانات کا دفاع کریں گے۔ فیڈرر اور سابق عالمی نمبرایک اسپین کے رافل نڈال کے درمیان پہلے اور دوسرے مقام کا صرف345 نشانات کا فرق ہے اورنڈال رواں ہفتہ اکیپولو میں فرق کو کم کرنے کی کوشش کریںگی لیکن انڈین ویلس اور میامی میںنڈال کے پاس موقع ہوگا کہ فیڈرر سے دوبارہ پہلا مقام حاصل کرلیں کیونکہ وہاں فیڈرر کو خطابات کے ہمراہ درجہ بندی کے 2000 نشانات کا بھی دفاع کرنا ہے۔علاوہ ازیں اس ہفتہ جاری کردہ تازہ ترین درجہ بندی میں مارین سیلچ تیسرے مقام پر فائز ہیں اوراس ہفتہ انکوپکو سے دستبرداری کے بعد وہ ترقی نہیں کرسکتے ہیں۔بلغاریہ کے گریجار دمتروف چوتھے مقام پر موجود ہیں لیکن تیسرے مقام پر موجود مارین سے وہ 325 نشانات پیچھے ہیں اور وہ دبئی اوپن میں 500 نشانات حاصل کرنے کا ان کے پاس موقع ہے اور وہ دوبارہ تیسرا مقام حاصل کرسکتے ہیں جبکہ وہ اس ٹورنمنٹ میں نمبر ایک کھلاڑی ہیں، الیگزینڈر زوریوف 5 ویں مقام پر ہیں اور نڈال کے بعد اکیپولکو میں دوسرے مقام کے کھلاڑی ہیں۔ڈومینیک تھیم ریو ڈی جینرو میں نشانات کھونے کے باوجود 6 ویںمقام پر موجود ہے جہاں وہ یہاں اپنے خطاب کا دفاع کرنے میں ناکام رہے۔