فیڈرر اورجوکوچ کی جوڑی بن گئی

شکاگو ۔22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) سوئس ٹینس اسٹار راجرفیڈرر اور سربیا کے نواک جوکووچ کی ڈبلز میں جوڑی بن گئی۔امریکہ کے شہر شکاگو میں ’لیور کپ ‘ کے پہلے میچ میں سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر اور سربیا کے نواک جوکووچ پہلی بار ساتھ ڈبلز کھیلیں گے۔لیور کپ میں یورپ کا مقابلہ ورلڈ ٹیم سے ہوگا، یہ مقابلے 23 ستمبر تک جاری رہیں گے۔