فیڈرر‘ مرے اور نڈال ومبلڈن کے ایک ہی گروپ میں شامل

لندن۔27 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ومبلڈن ٹینس ٹورنمنٹ کیلئے آج کئے گئے ڈرا کے مطابق تین سابق چمپئنس راجر فیڈرر ‘ اینڈی مرے اور رافل نڈال ایک ہی سیکشن میں ہوں گے ۔ ٹاپ سیڈ و دفاعی چمپئن نواک جوکووچ نے ’’ چار بڑوں‘‘ کے دیگر ارکان سے روا رکھا گیا ہے لیکن سربیا کے ایک کھلاڑی ( جوکووچ) کو تھرڈ سیڈ اسٹانسلس ووارنکا کو شکست دینا ہوگا جس نے اس ماہ کے اوائل میں کھیلے گئے فرنچ اوپن کے سیمی فائنلس میں شکست دی تھی ۔آل انگلینڈ کلب پر 29جون تا 12جولائی مرے اپنی ومبلڈن مہم کا آغاز قازقستان کے عالمی نمبر 58 میخائیل کوکوشن سے مقابلہ کے ساتھ کریں گے ۔ برطانوی نمبر ایک خاتون کھلاڑی ہیتھر واٹس کا مقابلہ 32ویں مقام کی حامل کیرولیس گارسیا سے ہوگا ۔