۔ 24جون (سیاست ڈاٹ کام )جرمنی کے شہر ہالے میں جاری گیری ویبر اوپن ٹینس ٹورنمنٹ میں ٹاپ سیڈ سوئس کھلاڑی راجر فیڈررنے سیمی فائنل میں روسی حریف کیرن کاچونووا کو راست سٹوں میں 6-4 ‘ 7-5 (7-5) سے شکست دی ۔قبل ازیں کوارٹر فائنل میں انہوں نے دفاعی چیمپئن جرمن حریف فلوریان میئر کو 6-3 اور 6-4 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں قدم رکھ دیا۔ دیگر کوارٹر فائنل میچوں میں نمبر چار سیڈ جرمنی کے الیگزینڈر زویریو نے نمبر سات سیڈ اسپینش حریف رابرٹو بوٹسٹا اگٹ،فرانس کے رچرڈ گیسکوئے نے ہالینڈ کے رابن ہاس اور روس کے کیرن خاشانوف نے ہم وطن آندرے روبیلیف کو شکست دیکر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ لندن میں جاری ایگون چیمپئن شپس میں نمبر چار سیڈ کروشیا کے مرین سلچ نے کامیاب پیش قدمی کرتے ہوئے امریکہ کے ڈونالڈ ینگ،نمبر چھ سیڈ بلغاریہ کے گریگور ڈیمتروف نے روس کے ڈینیل میڈیڈیو،اسپین کے فیلیسیانو لوپیز نے نمبر سات سیڈ جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈیچ اور لکسمبرگ کے جائلز مولر نے امریکی حریف سام کوئیری کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ اسپین میں جاری مالورکا اوپن میں نمبر تین سیڈ فرنچ کھلاڑی کیرولین گارشیا،جرمنی کی جولیا جارجز،لیٹویا کی اناستاسیا سیواسٹووا اور امریکہ کی کیتھرین بیلس حریفوں کو مات دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔