باسیل ۔24 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) سوئزلینڈ کے راجر فیڈرر نے ہاتھ میں درد کی شکایت کے باوجود باسیل اوپن ٹینس ٹورنمنٹ میں کامیاب مہم کی شروعات کی اگرچہ پہلے دور میں انہیں غیر سیڈ یافتہ سربیائی کھلاڑی فلپ کراجنووچ سے 6-2، 6-4 اور 6-4 سے تین سٹوں تک جدوجہد کرنی پڑی ۔گھریلو میدان پر کھیل رہے فیڈرر نے اس جیت کے ساتھ آخری 16 میں جگہ بنا لی ہے لیکن غیر سیڈ یافتہ کراجنووچ نے انہیں کافی پریشان کیا اور سوئس کھلاڑی38 غیرضروری غلطیاں کر بیٹھے ۔ اس کے باوجود فیڈرر نے دو گھنٹے میں اپنی جیت یقینی بنا لی۔دنیا کے تیسرے نمبر کے کھلاڑی اور یہاں آٹھ مرتبہ کے چمپئن فیڈرر کو اگلے راؤنڈ میں جرمنی کے جان لینارڈ اسٹرف سے مقابلہ ہوگا جنہوں نے آسٹریلیا کے جان ملمین کو 7-6، 6-2 سے شکست دی۔ روس کے دانل مدویدیف نے میکسی ملان مارٹرر کو 6-3، 7-5 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔جاپان اوپن میں فاتح رہے مدویدیف کا اگلا میچ غیر سیڈ اٹلی کے آندریس سیپي سے ہوگا جنہوں نے جاپانی کوالیفائنگ تارو ڈانل کو 6-0،۔ 6-4 سے شکست دی۔آسٹریلیا کے نوجوان کھلاڑی ایلکسئی پوپرن نے بھی اے ٹی پی ٹور میں اپنی پہلی جیت درج کی۔