زیورخ ۔28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) راجر فیڈرر، رافل نڈال اور نواک جوکووچ کا دنیائے ٹینس پر عرصہ دراز سے طوطی بول رہا ہے۔ 2018 میں ان کی کامیابیاں جاری رہیں اور عالمی درجہ بندی کے ابتدائی تین مقامات پر ان کا ہی قبضہ ہے جیسا کہ سربیا کے جوکووچ، اسپین کے رافل نڈال اور سوئس راجر فیڈرر رواں برس کا اختتام ابتدائی تین مقامات کے ساتھ کریں گے۔