حیدرآباد ۔ 23 جنوری (پریس نوٹ) ہندوستان کا اہم شاپنگ فیسٹیول، بگ بازار کے 3 سستے ترین دن، اس سال پہلے سے کہیں زیادہ بڑا فیسٹیول ہوگا۔ فیوچر گروپ کی جانب سے آج بگ بازار کے 3 چیپٹ ڈیز کے حیرت انگیز اور میگا آفس کا اعلان کیا گیا ہے جو 24 تا 26 جنوری 2014ء زائد از 550 ٹچ پوائنٹس بشمول بگ بازآر، فوڈ بازار، ایف بی بی، کے بیز فیرپرائس اور بڑے ایپل اسٹورس پر دستیاب ہوں گے۔ پہلی مرتبہ بگ بازار کے 3 سستے دن میں ہندوستان بھر میں بگ بازار ڈائرکٹ فرنچائسی کے ذریعہ خریداری کے تجربہ کو عوام کی دہلیز تک پہنچایا جارہا ہے۔ اس شاپنگ فیسٹیول میں کم سے کم قیمتوں پر مختلف اشیاء روزمرہ ضرورت کی چیزوں سے، اسٹائلش فیشن ہوم فرنشنگ، الیکٹرانکس و دیگر اشیاء کو پیش کیا جارہا ہے۔
سب سے سستے 3 دن کے اس فیسٹیول کے دوران کسٹمرس ان کی ضرورت کی اشیاء کی خریداری کرتے ہوئے پیسہ کا صحیح مول حاصل کرسکتے ہیں جس میں الیکٹرانکس، گھریلو اشیاء، گروسری ایٹمس، فیشن اپارٹی، فٹ ویر، کھلونے، لگیج، کچن ویر تا ہوم ڈیکور شامل ہیں۔ اس فیسٹیول میں ان اشیاء کے وسیع تر رینج پر پرکشش ڈسکاونٹس کی پیشکش کی جارہی ہے۔ سب سے سستے 3 دن کے دوران بگ بازار کے تمام اسٹورس صبح 9 بجے کھل جائیں گے۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے مسٹر وینکٹیشور کمار، وائس پریسیڈنٹ، ساوتھ بگ بازار نے کہا کہ اس فیسٹیول کے دوران کسٹمرس سستی قیمت پر خریداری کرسکتے ہیں اور اس طرح انہیں ان کے پیسہ کا صحیح مول حاصل ہوگا۔ کسٹمرس ایکسیس بینک کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ پر 5 فیصد زائد رقم واپسی سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔