فیوچر جنرلی انڈیا انشورنس کی ’ ہیلت ٹوٹل ‘ پالیسی متعارف

حیدرآباد ۔ 28 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ): فیوچر جنرلی انڈیا انشورنس کمپنی لمٹیڈ ایف جی آئی آئی جو فیوچر گروپ ۔ ہندوستان میں ریٹیل ٹریڈ میں گیم چینجرس اور جنرلی کے مابین ایک جوائنٹ وینچر ہے ۔ 184 سالہ قدیم عالمی انشورنس خصوصیات کے ساتھ 50 سب سے بڑی کمپنیوں میں شمار کی جاتی ہے ۔ اس نے آج ’ ہیلت ٹوٹل ‘ ۔ جامع ہیلت انشورنس پالیسی متعارف کی ہے۔ کے جی کرشنا مورتی راؤ ، ایم ڈی و سی ای او ، فیوچر جنرلی انڈیا انشورنس کمپنی لمٹیڈ نے کہا ہر سال 15 تا 16 فیصد ہیلت کیر کاسٹ میں افراط زر کے ساتھ ہیلت انشورنس کورس کے لیے ضرورت بڑھ رہی ہے اور بیداری آرہی ہے ۔ شری راج دیش پانڈے ، ہیڈ ہیلت انشورنس ، فیوچر جنرلی انڈیا انشورنس کمپنی لمٹیڈ نے اس کو متعارف کرنے کے موقع پر کہا جامع ہیلت انشورنس پروڈکٹ کی ضرورت کو اجاگر کیا اور کہا ہم ہیلت ٹوٹل متعارف کیے جو آپ کے تمام ہیلت کیر ضرورتوں کے لیے واحد حل کے طور پر کام کرے گا ۔۔
ڈرائیورس کو آٹو کا مالک بنانے کے اقدامات کی ستائش
حیدرآباد ۔ /28 اکٹوبر (پریس نوٹ) تلنگانہ آٹو ڈرائیورس جے اے سی کے کنوینر جناب محمد امان اللہ خان کے بموجب کمیٹی غریب اقلیتی ڈرائیورس کیلئے ’’اون یوور آٹو اسکیم ‘‘ کے تحت 1000 آٹوز کی منظوری کے تعلق سے اقلیتی فینانس کارپوریشن عمل آوری کی ستائش کرتی ہے ۔ مشترکہ صحافتی بیان میں ارکان کمیٹی نے کہا کہ اقلیتی فینانس کارپوریشن مستحق درخواست گذاروں کو آٹوز الاٹ کرنے کے معاملہ میں بلاخوف یا تائید غیر جانبداری سے کام کررہا ہے ۔ اس کے لئے ارکان کمیٹی اظہار تشکر کرتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ بعض لوگ اس عمل میں رکاوٹ بننے کی کوشش کررہے ہیں اور اقلیتی ڈرائیورس کو لون کی منظوری کے معاملے میں بینک کے لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں ۔ انہوں نے کے سی آر سے کہا کہ ٹرانسپورٹ کیساتھ نان ٹرانسپورٹ ڈرائیورس کو بھی 5 لاکھ ایکس گریشیاء حادثاتی موت کی اسکیم کے تحت شامل کریں ۔