حیدرآباد /5 مارچ ( سیاست نیوز ) فینانس کمپنی کو ٹھگنے والے اسی کمپنی کے ملازم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ کمپنی کے لیگل اڈوائزر کی شکایت پر میڑچل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے راجیش کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق راجیش جو گنگا پرا کالونی پارسی گڈہ سکندرآباد علاقہ کا ساکن تھا ۔ گذشتہ 6 سال سے امیرپیٹ کے علاقہ میں واقع ایک کارپوریٹ فینانس کمپنی میں ملازمت کرتا تھا ۔ راجیش کو اپل ، بوڑاپل اور میڑپلی علاقہ سے رقم وصول کرنے کی ذمہ داری تھی اور وہ رقم گراہکوں سے وصول کرنے کے بعد کمپنی میں جمع کروادیا کرتا تھا ۔ تاہم گذشتہ ماہ اس نے رقم جو تقریباً 2 لاکھ 29 ہزار روپئے بتائی گئی ہے۔ کمپنی میں جمع نہیں کروائی اور رقم کو استعمال کرلیا تھا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد اس شخص کو گرفتار کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں دے دیا ۔