فینانسر کے ظلم کا شکار ایک شخص کی خودکشی

سائبر آباد پولیس کی عوام دوست پالیسی ناکام ثابت
حیدرآباد 12 جون (سیاست نیوز)سائبر آباد کی عوام دوست پالیسی اور فینانسروں کے خلاف کارروائیاں ناکافی ثابت ہورہی ہیں ۔ پولیس کی مبینہ خاموشی کے سبب فینانسروں کے ظلم و جبر کا شکار ایک شخص نے خودکشی کرلیا ۔ نریڈ میڈ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 45 سالہ محمدعلیم نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس کے مطابق علیم جو پیشہ سے سیلزمین تھا اس نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا ۔ اس شخص کو فینانسروں کی جانب سے ہراسانی کا سامنا تھا ۔ قرض حاصل کرنے کیلئے اس شخص کو اس قدر ہراساں و پریشان کیا گیا کہ اس نے بالاخر خودکشی کرلی ۔ نریڈ میٹ پولیس نے علیم کی خودکشی پر تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ چندرا موہن سرینواس اور پربھاکر کے خلاف پولیس نے ایف آئی آر درج کیا ہے خودکشی کرنے والے شخص کو یہ لوگ ہر روز ہراساں و پریشان کررہے تھے اور بدسلوکی سے پیش آرہے تھے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔