حیدرآباد ۔ /12 اکٹوبر (سیاست نیوز) فینانسروں کے حملے میں زخمی ایک نوجوان ہلاک ہوگیا ۔ چھتری ناکہ پولیس کے بموجب 32 سالہ عبدالمجید ساکن جنگم میٹ مقامی خانگی فینانسر ریاست اور خالد کے حملے میں شدید زخمی ہوگیا تھا اور اسے دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا ۔ دوران علاج عبدالمجید آج فوت ہوگیا ۔