حیدرآباد /17 جولائی ( سیاست نیوز ) سعیدآباد کے علاقہ میں ایک فینانسر کی مبینہ ہراسانیوں سے تنگ آکر آٹو ڈرائیور نے خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 27 سالہ بھاسکر جو گاندھی نگر سعیدآباد میں رہتا تھا ۔ اس نے اپنے آٹو پر قرض لیا تھا اور فینانسر سے حاصل شدہ قرض کی ادائیگی میں دشواریاں پیش آرہی تھی اور فینانسر کا دباؤ بڑھتا جارہا تھا ۔ جس سے تنگ آکر اس نے نامعلوم زہریلی دواء کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔