فیملی ،دوستوں اور پرستاروں نے حوصلہ بخشا : جوکویچ

میلبرن ، یکم فبروری (سیاست ڈاٹ کام) چھٹی مرتبہ آسٹریلین اوپن جیتنے والے سربیا کے نوواک جوکویچ کا کہنا ہے کہ اُن کی جیت میں اہم کردار فیملی ،دوستوں اور پرستاروں کی جانب سے حوصلہ افزائی ہے ۔سال کا پہلا گرانڈ سلام جیتنے پر وہ بہت خوش ہیں۔ آسٹریلین اوپن کا فائنل جیتنے کے بعد جوکویچ کافی مطمئن نظر آئے۔ میلبرن میں بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے والی ایک چیارٹی فاؤنڈیشن کا دورہ کرنے سے پہلے جوکویچ نے ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن بھی کروایا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں ان کے پرستار بھی موجود تھے۔ میڈیا سے گفتگو میں جوکویچ نے کہا کہ انہیں آسٹریلین اوپن جیتنے پر بے انتہا خوشی ہے، یہاں 2008ء میں پہلا ٹائٹل جیتا تھا ،اس کے بعد سے لگاتار چھ بار آسٹریلین اوپن کی ٹرافی حاصل کرنا ناقابل یقین ہے۔ جوکویچ نے میلبرن کی چیارٹی فاؤنڈیشن کو بیس ہزار ڈالرز عطیہ کئے۔