یلاریڈی ۔27فبروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) روزگار کا تحفظ فراہم کرنے کا ڈیمانڈ کرتے ہوئے منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے مختلف مواضعات سے تعلق رکھنے والے فیلڈ اسسٹنٹس مقامی منڈل پریشد آفس کے روبرو ہڑتال کا آغاز کیا ۔ اس موقع پر فیلڈ اسسٹنٹس منڈل فورم صدر سرینواس نے کہا کہ خدمات کی میعاد کی مدنظر رکھتے ہوئے پنچایت اسسٹنٹ سکریٹری کی حیثیت سے مقرر کرنے اور کم از کم تنخواہ پر عمل آوری کرنے کی خواہش کی ۔ افراد خاندان والوں کے ساتھ ملاکر ہیلت کارڈس بھی دینے کا ڈیمانڈ کیا اور منڈل حدود میں تبادلہ کے مواقع بھی فراہم کرتے ہوئے ملازمت کے دوران فوت ہونے والے خاندان میں کسی ایک کو ملازمت کی ضمانت دی دی جائے ۔ آئی آر اور پی آر سی کی سہولت بھی دینے کا ڈیمانڈ کیا ۔ فیلڈ اسسٹنٹس کی اس ہڑتال کی سرپنچ فورم صدر سدیا ‘ ایم پی ٹی سی فورم منڈل صدر پربھو گوڑ نے تائید کی ۔ پہلے دن کی اس ہڑتال میں فیلڈ اسسٹنٹ فورم صدر سرینواس ‘ نائب صدر سنگیا ‘ سکریٹری لنگا گوڑ ‘جوائنٹ سکریٹری راملو نے حصہ لیا ۔ منڈل سداشیو نگر پر بھی فیلڈ پریشد آفس کے روبرو احتجاج کیا ۔ گذشتہ تین ماہ سے تنخواہوں کی عدم اجرائی سے شدید دشواریوں کا سامنا ہے ۔ ہرماہ انہیں 5400روپئے ادا کئے جارہے ہیں جس کو بڑھاکر 1500 کرنے کی مانگ کی ۔ سرکاری ملازمین کی طرح انکریمنٹ دینے اور تبادلہ کے مواقع فراہم کرنے کا ڈیمانڈ کیا ۔ اس موقع پر نرسملو ‘ ناگرراجو ‘راجیتا نے حصہ لیا ۔ ضامن روزگار اسکیم فیلڈ اسسٹنٹس کی ہڑتال یلاریڈی کے مختلف منڈلوں پر زور پکڑنے کی طرف ہے جس سے اسکیم کے کاموں میں کسی حد تک خلل پڑسکتا ہے ۔