زیورخ۔28 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) فیفا نے ورلڈ کپ فٹ بال 2018 کے کوالیفائنگ میچوں میں شائقین کے غیر شائستہ فقرے بازی پر چلی، ہنڈوراس، میکسیکو، ال سلواڈور، پیرا گوئے اور پیرو کی فٹبال اسوسی ایشنز پر بھاری جرمانے عائد کردیئے ہیں۔ کروشیا کو ترکی کے خلاف پانچ ستمبر اور آئس لینڈ کیخلاف بارہ نومبر کوورلڈ کپ کوالیفائر میچز خالی اسٹیڈیم میں کھیلنے کی ہدایت دی گئی ہے اور مذکورہ فیڈریشن پرمداحوں کے نامناسب جملوں پر ڈیڑھ لاکھ سوئس فرینک کا جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔