فیفا کے سابق نائب صدر نے ضمانت کیلئے قیمتی اشیاء دیئے

نیویارک۔ 22 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے سابق نائب صدر جیفری ویب نے ضمانت کرالی۔ انہوں نے ضمانت کے طور پر دس ملین ڈالر کے بانڈز، گیارہ قیمتی گھڑیاں، تین بیش قیمت گاڑیاں جن میں فراری، مرسڈیز اور رینج روور شامل ہیں، کورٹ میں پیش کر دیں۔ علاوہ ازیں انہیں اپنی بیوی کی ہیرے کی انگوٹھی بھی ضمانت کے طور پر جمع کرانا پڑی۔ کونکاکاف کے سابق صدر پر فیفا میں کرپشن کے الزامات ہیں اور وہ ان دنوں نیویارک میں نظربندہیں۔