اوٹاوا۔ 21 جون (سیاست ڈاٹ کام) فیفا ویمنس ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنلس میں جرمنی اور چین نے بالترتیب سویڈن اور کیمرون کو شکست دیتے ہوئے پہلے دو مقامات حاصل کرلئے ہیں۔ 2003ء اور2007ء میں چمپین رہی جرمن ٹیم نے اوٹاوا میں کھیلے گئے ایک میچ میں سویڈن کو 4-1 سے شکست دے دی۔ چین نے اڈمنٹن میں کھیلے گئے میچ میں کیمرون کو صفر کے مقابلے ایک سے شکست دیتے ہوئے اس افریقی ٹیم کو ٹورنمنٹ سے خارج کردیا اور یہ ٹیم گھر واپسی پر مجبور ہوگئی۔ جرمن کوچ سلویانیڈ نے اس کامیابی کو انتہائی اہم اور کلیدی قرار دیا۔