فیفا ورلڈ کپ 2018 کے کوالیفائنگ مقابلے اسپین واٹلی کو ایک ہی گروپ میں مسابقت کا سامنا

سینٹ پیٹرسبرگ 26 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) فیفا کے 2018 فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ رابن میں اسپین اور اٹلی کو ایک ہی گروپ میں شامل کیا گیا ہے ۔ اس گروپ میں البانیہ ‘اسرائیل ‘ مقدونیہ اور لچنسٹائین بھی شامل ہیں۔ یہ یوروپین کوالیفائنگ کا پہلا راونڈ ہے اور اٹلی کی ٹیم کی اسی گروپ میں موجودگی سے اسپین کی ٹیم کو پہلے راونڈ سے راست ورلڈ کپ میں رسائی میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔ ورلڈ کپ کوالیفائنگ ڈرا تقریب کل رات یہاں منعقد ہوئی تھی ۔ مشکل سمجھے جانے والے گروپ اے میں نیدرلینڈز ‘ فرانس اور سویڈن کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں پرتگال اور سوئیٹزر لینڈ کی ٹیمیں ہیں۔ گروپ سی میں دفاعی چمپئن جرمنی اور چیک جمہوریہ کی ٹیمیں پسندیدہ ہیں جبکہ آسٹریا ‘ سربریا گروپ ڈی میں ہیں۔ گروپ ای میں انگلینڈ اور سلواکیہ کی ٹیمیں ہیں جبکہ گروپ ایف میں بلجیم اور  بوسنیا کو شامل کیا گیا ہے ۔ یونان اور ہرزیگوینا کو گروپ ایچ میں رکھا گیا ہے ۔ کروشیا ‘ آئیس لینڈ اور ترکی گروپ آئی میں ہیں ۔ میزبان ملک کی حیثیت سے روس پہلے ہی کوالیفائی ہوگیا ہے ۔2018 میں فیفا کا فٹبال ورلڈ کپ روس میں ہونا طئے پایا ہے اس لئے اس کی ٹیم کوالیفائی ہوگئی ہے ۔