فیفا ورلڈ کپ کا فائنل ، پیش قیاسی غلط ثابت ہوگئی

ماسکو۔30 جون (سیاست ڈاٹ کام )فیفا ورلڈ کپ میں دلچسپ مقابلوں کے بعد گروپ اسٹیج کا اختتام ہو گیا ہے اور ناک آؤٹ مرحلے کا آغاز ہو گا اور اس کے آغاز کے ساتھ ہی ورلڈ کپ کی دو فائنلسٹ ٹیموں کے ناموں کی پیش قیاسی کردی گئی ہے لیکن اب یہ پیش قیاسی غلط ثابت ہوگئی ہے۔ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی اور بہترین و باصلاحیت کھلاڑیوں کے امتزاج کو دیکھتے ہوئے انگلینڈ، بیلجیئم، فرانس اور برازیل کی ٹیموں کو ایونٹ جیتے کے لیے سب سے مضبوط امیدوار تصور کیا جا رہا ہے لیکن حیران کن طور پر ان میں سے کوئی بھی ٹیم پیش قیاسی کے تحت فائنل کا حصہ نہیں۔اپنی پیش قیاسیوں کے لیے مشہور امریکی کے معروف کارٹون سمپسن نے روس میں جاری ورلڈ کپ کی دو فائنلسٹ ٹیموں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے جو شائقین کے لیے حیران کن ہے۔ اب تک سمپسن کی 20 سے زائد پیش قیاسیاں درست ثابت ہوئی ہیں اور جن میں چند کو بہت مقبولیت حاصل ہے اور یہی وجہ ہے کہ 28 سیزن گزرنے کے باوجود یہ اب تک جاری ہے۔اس کارٹون کی سب سے پہلی کامیاب پیش قیاسی 1993 میں کی گئی تھی جس میں دکھایا گیا تھا کہ کرتب کا چیتا اپنے مالکان پر حملہ کر دیتا ہے اور ٹھیک دس بعد یہ پیش قیاسی درست ثابت ہوئی ایک اور پیش قیاسی میں کئی برس قبل ہی ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر بننے کی بات کہی گئی تھی جو آج درست ثابت ہوگئی ہے۔1995 میں اس پروگرام میں دکھایا گیا تھا کہ ایک خاتون اپنے موبائل کی خصوصیات کو بیان کرتے ہوئے ویڈیو کال اور گفتگو کر رہی ہیں اور 15سال بعد آئی فون میں فیس ٹائم سافٹ ویر کی شکل میں یہ پیش قیاسی درست ثابت ہوئی۔پھر اسی پروگرام میں ووٹنگ مشین کے خراب ہونے کی پیش قیاسی کی گئی جو 2 سال بعد 2012 کے امریکی صدارتی انتخابات میں درست ثابت ہوئی اور مشین کو انتخابی علم سے ہٹا دیا گیا جبکہ فیفا ورلڈ کپ کرپشن اسکینڈل کی پیش قیاسی بھی درست ثابت ہوئی۔تاہم اس کی سب سے کامیاب اور مشہور پیش قیاسی ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے حوالے سے تھی جو اس نے 2000 میں کی تھی اور 16بعد یہ پیش قیاسی اس وقت درست ثابت ہوئی جب ٹرمپ امریکہ کے منتخب ہوئے۔اب ورلڈ کپ 2018 کے حوالے سے بھی سمپسن نے پیش قیاسی کر دی ہے لیکن اس کی پیش قیاسیکہ رواں سال ورلڈ کپ کا فائنل میکسکو اور یورو 2016 کی چیمپیئن پرتگال کے درمیان ہو گا۔تاہم ایسا ممکن نہیں ہے کہ کیونکہ اگر یہ دونوں ٹیمیں خصوصاً میکسکو اگر برازیل اور بیلجیئم جیسی مضبوط حریفوں کو شکست دینے میں کامیاب ہو بھی جاتی ہیں تو ایونٹ کے سیمی فائنل میں ہی پرتگال اور میکسکو کی ٹیمیں ٹکرا جائیں گی جس سے اس مشہور کارٹون کی پیش قیاسی اب غلط ثابت ہوگئی۔