فیفا ورلڈ کپ : ڈیفنڈنگ چمپئن جرمنی کو کوریا نے ہرا کر خارج کیا

ماسکو ، 27 جون (سیاست ڈاٹ کام) ڈیفنڈنگ ورلڈ چمپینس جرمنی آج ساؤتھ کوریا کے مقابل 2-0 کی حیران کن شکست کے ساتھ ورلڈ کپ سے خارج ہوگیا جبکہ دونوں گول انجری ٹائم میں اسکور کئے گئے۔ کوریا کے کم ینگ۔گوون نے ایک ویڈیو ریویوو کے بعد اضافی وقت میں ٹیم کو سبقت دلائی اور سون ہیونگ۔مین نے میچ کی قطعی سیٹی بجنے سے عین قبل ایک اور گول داغ دیا۔ چار مرتبہ کے ونرس جرمنی کا 1938ء کے بعد سے کسی ورلڈ کپ فرسٹ راؤنڈ سے یہ پہلا اخراج ہے۔