فیضان کوگولڈ اورالفیۃ کوسلور میڈل

حیدرآباد۔ 3۔ جنوری (پریس نوٹ) اسپورٹس میں آئی پی ایس انٹرنیشنل اسکول کے طلباء نے بہترین مظاہرہ کیا ہے۔ آئی پی ایس اسکول کی ملک پیٹ برانچ کے 7 ویں جماعت کے فیضان اختر نے گولڈ میڈل جبکہ الفیۃ منزہ نے ویوینم (نیشنل) میں سلور میڈل حاصل کیا ہے۔ عثمانیہ یونیورسٹی کے آرٹس کالج گراونڈ میں اسپورٹس اتھاریٹی آف تلنگانہ کی جانب سے رولر اسکیٹنگ کے مقابلے منعقد ہوئے تھے جس میں محمد نسیم اختر کے فرزند فیضان نے ریاست تلنگانہ سے ضلع رنگاریڈی کیلئے کھیلتے ہوئے یہ گولڈ میڈل حاصل کیا۔ دوسری جانب ضلع عادل آباد میں ویوینم (نیشنل) میں چھٹویں جماعت کی طالبہ الفیہ منزہ ولد محمد یونس نے سلور میڈل حاصل کیا ہے۔ اسکول گیمس فیڈریشن آف انڈیا کی جانب سے یہ مقابلے منعقد کیے گئے تھے۔