فیصلہ کن ٹسٹ : انگلینڈ کیلئے نیوزی لینڈ کا 455 رنز کا ٹارگٹ

لیڈز ، یکم جون (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے بولروں کی تیز رنز بنانے کی کوشش میں آج ہیڈنگلے میں دوسرے و فیصلہ کن ٹسٹ کے چوتھے روز کافی پٹائی کرڈالی جس کے نتیجے میں میزبانوں کو میچ جیتنے کیلئے ریکارڈ ٹارگٹ کا سامنا ہے۔ بلیک کیاپس نے اپنے کل کے اسکور 338/6 کو 458/8d تک وسعت دی، جس کیلئے 116 رنز محض 16 اوورز میں اسکور کئے، یہاں تک کہ کیپٹن برینڈن مکلم نے کیوی اننگز روک دی۔اس پر انگلینڈ کو جیت کیلئے 455 رنز درکار ہوئے۔ کوئی ٹسٹ جیتنے کیلئے چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ اسکور ویسٹ انڈیز کا 418/7 ہے جو آسٹریلیا کے خلاف 2002-03 ء میں انٹیگا کے سینٹ جانس میں درج کرایا گیا تھا۔ انگلش ٹیم نے تادم تحریر 44/0 اسکور کرلئے تھے۔